12 ستمبر 2017 - 17:13
یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ گر تباہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ گر تباہ ہوگیا ہے۔

 اماراتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمن کی سرحدوں کے اندر ایک اماراتی لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کا پائلٹ بھی حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا دعویٰ ہے کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہے جو نہتے یمنیوں پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد اماراتی فوجی ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲